ابنا: سعودی عرب میں الامہ الاسلامی پارٹی کے ایک بانی شیخ محمد بن غانم القحطانی نے سعودی عرب میں اصلاحات کو بہت ضروری قراردیتے ہوئے آل سعود سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائیں۔ اس نے کہا کہ آل سعود خاندان میں اس وقت اقتدار کے سلسلے میں زور آزمائی جاری ہے اور سعودی عرب میں اصلاحات کی شدید ضرورت ہے۔ القحطانی نے کہا کہ سعودی عرب کے اکثر لوگ ملک میں اصلاحات چاہتے ہیں لوگ ملک کی مدیریت میں اپنا نقش ایفا کرنا چاہتے لیکن ایک ہی خآندان صدیوں سے ان کے سر پر مسلط ہے اس نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ سعودی عرب کے عوام ملک میں اصلاحجات چاہتے ہیں ۔
.....
/169